عوامی وزیراعلیٰ عوام کی خدمت میں پیش پیش،بزدار حکومت کا 2 نومبرسے صوبہ بھر میں ایک بار پھر ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان

ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے جائینگے،ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا
صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے:عثمان بزدار
عوام کے ایشو متعلقہ افسران موقع پر مسائل حل کرینگے،عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے، عوامی توقعات کو پورا کریں گے
لاہوریکم نومبر:بزدار حکومت نے کل 2 نومبر سے صوبہ بھر میں ایک بار پھر ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی کو یکسر بدل دیا گیااور 2 نومبرسے صوبے میں ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے جائیں گے۔متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ریونیوعوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سر ٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل ہو ں گے۔ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ایشو متعلقہ افسران موقع پر مسائل حل کریں گے۔عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔ عوامی توقعات کو پورا کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com