علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب تقسیمِ انعامات و اَسناد

مقابلہ مضمون نویسی بعنوان”علامہ اقبال اور عشق مصطفیﷺ“ اور ”اقبال کتاب ایوارڈ برائے ۹۱۔۸۱۰۲ء“
علمی و ادبی سرگرمیاں فکرِ اقبال کے فروغ کے لیے لائق تحسین اقدام ہے: جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال
میاں ساجد علی
علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی بعنوان”علامہ اقبال اور عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ اور ”اقبال کتاب ایوارڈ برائے ۹۱۔۸۱۰۲ء“ کی تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد دبستانِ اقبال‘ لاہور میں ۳۲ نومبر ۹۱۰۲ء کو کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کی۔ جس میں مضمون نویسی کے شرکا میں اسناد دی گئیں جبکہ پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والے مضمون نگاروں میں اسناد‘ شیلڈزاور انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ مضمون نویسی کے اس مقابلہ میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی (بہاول پور) نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ڈاکٹر یاسمین کوثر(لاہور)‘ تیسری پوزیشن ارسلان اللہ خان(حیدرآباد)‘ چوتھی پوزیشن امبر یاسین (جام پور)جبکہ پانچویں پوزیشن غزالہ انجم(بورے والا) نے حاصل کی۔اقبال کتاب ایوارڈ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمدعارف خان کی کتاب ”مباحث خطباتِ اقبال: تشریحات کے ساتھ“ کو نامزد کیا گیا۔اقبالیاتی ادب کی کتب پر ایوارڈ دینے کا یہ مقابلہ غیر سرکاری سطح پر پہلی دفعہ منعقد کروایا گیا تھا۔ اس پروقار تقریب کے دوران علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کی جانب سے محترم امیر حسین کو تمغہ حاصلِ حیات سے بھی نوازا گیا۔ امیر حسین صاحب نے تقریباً چھ دہائیوں تک عوام الناس میں کلامِ اقبال کی ترویج کے لیے کام کیا تھا۔ آپ کو حافظِ اقبال کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اقبالیات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی شخصیت کو تمغہ حاصلِ حیات یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب کی نظامت میاں ساجد علی اور سماویہ وارث نے کی۔ مجتبیٰ خالد نے اپنی پُرسوز آواز میں کلامِ اقبال پیش کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ ایسی علمی و ادبی سرگرمیاں فکرِ اقبال کے فروغ کے لیے لائق تحسین اقدام ہے‘ جس کے لیے میں علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی اور اُن کے ساتھ تعاون کرنے والے اداروں پاکستان عوامی سوسائٹی اور برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ کے کردار کو بھی سراہتی ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی نے بتایا کہ
ایسی سرگرمیاں آئندہ برسوں میں بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ افکارِ اقبال کا فروغ ہم نسلِ نو میں منتقل کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com