عاطف توقیر کے اعزاز میں محفل مشاعرہ

ادبی و ثقافتی تنظیم قلم قافلہ سپین،اردو اکیڈمی بارسلونا، پاکسلوناریڈیو،دیا ٹی وی اور نقاش سٹوڈیو کے زیر اہتمام جرمنی سے آئے معروف شاعر و صحافی عاطف توقیر کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا،سیوک سینٹر بارسلونا میں ہونیوالی اس ادبی تقریب کی صدارت قونصل جنرل بارسلونا چوہدری عمران علی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض سیکرٹری قلم قافلہ حافظ احمد نے انجام دئیے،بارسلونا کے مقامی شعراء صدر قلم قافلہ سپین ارشد نذیر ساحل،فیاض ملک،ڈاکٹر عرفان مجید راجہ،عامر عقیل ثانی اور سید شیر از شاہ نے کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی،مہمان خصوصی عاطف توقیر نے پاکستان کے موجود حالات پر گفتگو کی اور اپنی مشہور نظمیں اور غزلیں پیش کر کے مشاعرہ کی رونق کو دوبالا کیا،آخر میں صدر مشاعرہ عمران علی چوہدری نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پراسطرح کی خوبصورت ادبی محفلیں اور اردو کے فروغ کے لئے اسطرح کی علمی ادبی محفلیں اور مذاکرے بہت ضروری ہیں،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com