عاطف اسلم کی بہترین گائیکی ؛ بڑا اعزازجیت لیا

لاہور(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو اپنی بہترین گائیکی کے نتیجے میں ’دبئی اسٹارایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق :دبئی میں آج کے چمکتے ہوئے فنکاروں کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان فنکاروں کو ’دبئی اسٹار ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ پاکستان سے جس فنکار کو یہ اعزازحاصل ہوا وہ کوئی اورنہیں گلوکار عاطف اسلم ہیں جنہیں ان کی گائیکی کی بدولت دبئی اسٹارایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی ایک بہت متحرک شہر ہے ، یہ وہ واحد شہر ہے جہاں میں سڑکوں پر چلتے ہوئے خود بہت محظوظ ہوتا ہوں، میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے بھی گایا۔ ہم سب خاص طور پر پاکستانی اور بھارتی ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بڑی تعداد میں ہیں ۔ لہذا مجھے یہ بات پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بہت سنی جاتی ہے۔عاطف اسلم نے کہا کہ یہ ایوارڈ بالکل ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ کی طرح ہے۔ میں بہت سارے فنکاروں میں سے پسند اکیا گیا ہوں جس پرمجھے بے انتہا خوشی ہے۔ اداکارنے کہا کہ میوزک نے دنیا برمیں ہمیشہ سب کوجوڑکررکھا ہے اور ثقافتوں کو پروان چڑھایا ہے، بلکل ایسے جیسے میں نے میوزک پاکستان سے شروع کیا، پھربھارت گیا اورساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com