لاہور21دسمبر: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہدرہ میں بچی کے قتل کے واقعہ پر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے اور لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اورواقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بچی کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے -متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے -ریاست اپنی ذمہ داری آخر ی حد تک نبھائے گی –
