شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، سری لنکا دورہ پاکستان کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ، سرلنکن ٹیم دورہ پاکستان کیلئے تیار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے میدان سجے گاجس میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے،سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی۔دونوں ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیاہے۔شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی ۔پہلا ٹیسٹ 15-11 تک راولپنڈی میں شروع ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ23-19 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔
یادرہے کہ 2009ءمیں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہوئے دہشت گرد حملے کی وجہ سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کا سلسلہ ختم ہوگیا تھا تاہم پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اورد نیا بھرمیں پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com