لاہور30 دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار رات گئے میو ہسپتال گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے میوہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے گئے اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سی ٹی سکین بھی ہوا -سینئر ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا چیک اپ کیا – سی ٹی سکین سمیت تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں اور ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صحت کو تسلی بخش قرار دیاہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے- دعاؤں میں یاد رکھنے پر عوام کا شکرگزار ہوں -عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کریں – شہری اپنے او ر اپنے پیاروں کی خاطر خیال رکھیں -کورونا کی دوسری لہرتشویشناک ہے-زندگیوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے-
