سمارا چوہدری کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز قبل اداکارہ رابی پیر زادہ کی ویڈیو آئی جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کر لی اب ایک اور اداکارہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس ماڈل کا نام سمارا چودھری ہے۔ سمارا کی متعدد ذاتی نوعیت کی اور قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ ماڈل متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات اور ماڈلنگ کے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سمارا چودھری کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ایک بین الاقوامی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایسے واقعات کے پیچھے لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے جو کہ سیلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے انکی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جبکہ مبینہ طور پر ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیاہے۔ گلوکارہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com