سری لنکا کے خلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کی کوئی معافی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق :لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہم نے اچھی تیاری کی تھی لیکن بدقسمتی سے نتیجہ نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل تھے، پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کی لیکن فائدہ نہ اٹھا سکے، آسٹریلیا میں بولرز وکٹ نہیں لے سکے جس کا نقصان ہوا لیکن ہم نے اس ٹور سے کچھ مثبت چیزیں بھی سیکھیں۔اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی اچھے ہیں اور پاکستان کا مستقبل بہت اچھا ہے۔اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں رنز نہیں کر رہا، بولرز جب کام نہیں کرتے تو آل راؤنڈرز یا پارٹ ٹائم بولر سے کام چلانا پڑتا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا نسیم شاہ نے بہت متاثر کیا جب کہ شاہین آفریدی پہلے سے بہتر بولر بن کر سامنے آئے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کافی ایسی چیزیں سامنے آئیں جو ہمیں آنے والی سیریز میں دہرانی ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی ہے اور سب ہی کھیلنا چاہتے ہیں، سری لنکا کے خلاف سیریز کا سب کو انتظار ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com