سانحہ تیز گام ؛ کوک سٹوڈیو نے تیسری قسط کا اجرا روک دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو انتظامیہ نے تیزگام ٹرین حادثے کے سبب 12 ویں سیزن کی تیسری قسط کا اجرا روک دیا۔ معروف ٹی وی شو کو آج رات نشر ہونا تھا تاہم سوشل میڈیا پر کئے گئے اعلان میں شائقین کو مذکورہ فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

کوک سٹوڈیو انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کی ہمدردیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے راولپنڈی کے درمیان محو سفر تیز گام ٹرین میں کچھ مسافروں کیے سامان میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے کے سبب 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی، اس اندوہناک حادثے میں کم از کم 74 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com