سانحہ تیزگام ایکسپریس میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک):رحیم یار خان کے قریب تلواری اسٹیشن پر تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئیمتعدد افراد زخمی ہیں۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
افسوسناک واقعہ تلواری سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام میں سوار تبلیغی جماعت کے افراد گیس سلنڈر پر ناشتہ بنا رہے تھے کہ سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بوگی نمبر 3، 4 اور 5 کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تینوں بوگیوں پر رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سفر کر رہے تھے۔ آگ پھیلتے ہی بوگیوں میں سوار افراد نے تیز رفتار ٹرین سے چھلانگیں لگانی شروع کر دیں جس سے متعدد مسافروں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دور افتادہ مقام پر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے جھلسنے والے افراد کو بہاولپور اور رحیم یار خان منتقل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ ڈی سی او کے مطابق 2 بوگیاں امیر حسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، متاثرہ تینوں بوگیوں میں 207 مسافر سوار تھے، ایک بوگی میں 77، دوسری میں 76 مسافر سوار تھے، متاثرہ تیسری بزنس کلاس کی بوگی میں 54 مسافر سوار تھے، زیادہ تر مسافر حیدرآباد سے سوار ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com