سابق صدر آصف زرداری درخواست ضمانت؛ عدالت کا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر ایم ایس پمز ہسپتال کو سابق صدر کے ذاتی معالج پر مشتمل نیا خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق : چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی سپیشل بینچ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر الگ الگ درخواستوں میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی جانب سے فراڈ کے الزام میں گرفتاری کو 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نیب کچھ ثابت نہ کرسکا اور درخواست گزار کو جیل حکام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ آصف زرداری سے متعلق کہا گیا درخواستگزار مختلف قسم کی بیماریوں کے شکار ہیں اور انہیں 24 گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے۔ فریال تالپور کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی ماں ہیں اور اس کی دیکھ بھال کیلئے ضمانت پر رہائی کی منظوری دی جائے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کی طرف سے 2 جبکہ فریال تالپور کی طرف سے ایک ریفرنس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com