ریلوے حکام کی لاپرواہی کے سبب سکھر ایکسپریس میں بھی آگ لگ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): ریلوے حکام کی لاپرواہی کے سبب سکھر ایکسپریس میں بھی آگ لگ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سانحہ تیز گام ایکسپریس کے بعد بھی ریلوے حکام کی آنکھیں نہ کھلیں، شکار پور کے قریب سکھر ایکسپریس میں بھی آگ لگ گئی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو ریسکیو کیا۔ پولیس کے مطابق آگ لوڈرا کے قریب 2 بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ بجھا کر ٹرین کو منزل روانہ کر دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکھر ایکسپریس جیکب آباد سے کراچی جا رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com