راولپنڈی ٹیسٹ ؛ تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش اور خراب روشنی کی نذر ہوگیا۔
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے تاہم خراب موسم میچ میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے، تیسرے دن کا کھیل آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے، امپائرز 10:30 بجے پچ اور گراؤنڈ کا معائنہ کریں گے اور کھانے کے وقفہ سے پہلے یا بعد میں میچ شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے دن کا کھیل بھی کم روشنی اور خراب موسم کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا جب کہ دوسرے دن کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا، پھر بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جب کہ پورے دن میں صرف 18 اوورز ہی کرائے گئے، موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ پہلے دن سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے جب کہ گزشتہ روز کھیل کے دوسرے دن آئی لینڈرز نے 263 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com