دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے، ڈیوڈ وارنر کو ناقابل شکست 60 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گابا کرکٹ سٹیڈیم برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 17 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کوشل پریرا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا نے 21، کوشل مینڈس نے 1، اویشکا فرنینڈو نے 17، نیروشن ڈیکویلا نے 5، دسون شناکا نے 1، وانیندو ہسارنگا نے 10، ایسورو اوڈانا نے 10، لکشن سنداکن نے 10، لاستھ ملنگا نے 9 اور نووان پرادیپ نے 2 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشٹن اگر، پیٹ کومنز اور بلی سٹین لیک نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلین ٹیم نے ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت مقررہ ہدف 13 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 41 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے جبکہ سٹیو سمتھ نے 36 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com