دورہ آسٹریلیا ؛ قومی ٹیم دوسرے امتحان کیلئے ایڈیلیڈ پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ایڈیلیڈ پہنچ گئی، آج آرام کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق : دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیسٹ ٹیم دوسرے امتحان کے لیے پرتھ سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی، کپتان اظہر علی سمیت کوچنگ سٹاف بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہے۔ قومی کھلاڑی آج ایڈیلیڈ میں مکمل آرام کریں گے۔ قومی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کے لیے اِن ایکشن ہو گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 2 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com