حجاج کرام کی خدمت پر معمور۔

حجاج کرام کی خدمت پر معمور۔
اسحاق جیلانی
کہا جاتا ہے کہ مملکت سعودیہ مسلمانوں کا مرکز اسلام ھے جبکہ پاکستان فخر عالم اسلام ھے۔اخباری اطلاعات کے مطابق امسال حج مشن کے اختتام پر ہزارہ حجاج الحرمین ٹریولز کو حاجیوں کی بہترین خدمات پیش کرنے پر بہت سراہا گیا اس حوالے سے ایک مختصر مگر پروقار نشست کا اہتمام مکہ مکرمہ میں ہوا جس میں الخدمات میدانیہ مکتب نمبر 20 کے سربراہ معروف سعودی معلم عزت مآب محترم ہاشم شیلی نے ہزارہ حجاج الحرمین کے چیف ایگزیگٹو محمد فیاض ابن عبد اللہ کو تعریفی سند سے نوازا ۔جبکہ شرکاء میں مقامی سعودی معلمین کے علاوہ الحافظ گروپ اور ہزارہ حجاج الحرمین کے خدام بھی موجود تھے۔ہزارہ حجاج الحرمین گروپ کے چیئرمین محمد فیاض ابن عبد اللہ جو کہ عرصہ 47 سال سے مکۃالمکرمہ میں قیام پزیر اور کاروبار کرتے ہیںانہوں نے ماضی کی طرح اس سال بھی حج پر جانے والے خوش نصیب حجاج کرام کو حرمین شریفین میں بہترین خدمات پیش کیں جس پر سعودیہ حکومت کے ذمہ دار ان کی طرف سے ہزارہ حجاج الحرمین کے خیموں میں حجاج کرام کو دی گئی سہولتوں کو زبردست سراہا گیا اور حاجیوں کے ساتھ خدام کے حسن سلوک کو مثالی اور قابل تقلید قرار دیا ۔ سعودیہ میں معروف پاکستانی بزنس مین چیئرمین الحافظ گروپ مکہ محمد فیاض ابن عبداللہ ملنسار منکسر المزاج ،سخی دل ،دھیمے لہجے کے حامل ،انسان دوست اور حجاج کرام کیلئے خادم بن کر خدمت کرنے والے انسان ہیں جسکا ثمر اللہ پاک نے سخی دل عطا فرماکر دیا ھے۔ پاکستانی اور سعودی عوام کے ساتھ انکا یکساں اور قلبی تعلق قابل رشک ھے وہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے لیئے ہمیشہ سے خواہاں اور کوشاں ہیں ۔ فیاض ابن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ یہ دونوں برادر اسلامی ممالک عالم اسلام کیلئے اللہ پاک کی نعمت خاص ہیں ۔محمد فیاض ابن عبد اللہ پاکستان اور سعودیہ میں فلاحی اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں انکا نقطہ نظر خدمت انسانیت کے حوالے سے اس طرح سے واضح ھے کہ وہ کہتے ہیں کہ میرا عقیدہ ھے اللہ پاک دے کر بھی آزماتا ھے اور واپس لے کر بھی۔ چیئر مین الحافظ گروپ مکۃالمکرمہ محمد فیاض ابن عبد اللہ نے پاکستان سے حب الوطنی کا عملی اور قلبی مظاہرہ کرتے ہوئے بہاولپور میں مذکورہ کمپنی ہزارہ حجاج الحرمین قائم کر رکھی ہے جس کے زیر انتظام حجاج کرام کو ہر سال بہترین پیکجز پیش کیئے جاتے ہیں۔ مثلا رواں سال حج مشن 2019 کیلئے جہاں پاکستان کے بڑے شہروں میں VIP پیکج تقریباً نو لاکھ کا دیا جا رہا تھا۔ فیاض ابن عبد اللہ کی کمپنی ہزارہ حجاج الحرمین نے اسی VIP پیکج کو قدرے بہتر سہولیات کے ساتھ پانچ لاکھ پچاس ہزار کا حجا ج کرام کیلئے پیش کیا۔اسکے علاوہ مدینہ شریف اور مکہ شریف کی زیارات سمیت کھانے کی سہولت حاجیوں کو اضافی طور پر پیش کی گئیں جو ہزارہ حجاج الحرمین کے علاوہ عام طور پر دیگر ٹورز آپریٹرز کی طرف سے نہیں دی جاتیں۔ اس حوالے سے فیاض ابن عبد اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج کرام کیلئے ہم یہ سلسلہ الحمد للہ پچھلے کئی سالوں سے اسی ترتیب کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔فیاض ابن عبد اللہ کہتے ہیں کہ پیارے وطن پاکستان سے آئے ھوئے حجاج کرام کی خدمت اور انکے لیئے بہتر سے بہترین سہولیات کا انتظام کرنا ہی میرا مشن ھے جبکہ دھرتی ماں کامجھ سے محبت کا تقاضا بھی یہی ھے۔ قارئین کرام بلاشبہ فیاض ابن عبد اللہ جیسے لوگ دھرتی پر اللہ کا انعام ہوا کرتے ہیںشواہد سے معلوم ہوتا ھے کہ فیاض ابن عبد اللہ خدمت میں عظمت کے اصول پر ڈٹے ھوئے ہیں۔ بیشک رب العزت نے انسان کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا جبکہ عبادت کا ایک بنیادی جزو اسکی مخلوق سے حسن سلوک اور حقوق العباد کا خیال رکھنا ہے ۔بلا مبالغہ فیاض ابن عبد اللہ اس تعلیم پر عمل پیرا ہیں کہ رب العالمین کو دنیا میں راضی کر کہ آخرت اچھی کر لی جائے ۔الحافظ گروپ کی مینجمٹ ٹیم میں شامل بیسیوں افراد خدمت میں عظمت کے اصول پرکامل یقین رکھتے ھوئے کام کر رہے ہیں۔ہزارہ حجاج الحرمین اور الحافظ گروپ کی یہ ٹیم خصوصاً حجاج کرام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ھے۔اللہ پاک فیاض ابن عبداللہ کی پوری ٹیم کے خلوص میں برکت اور استحکام عطا فرمائے رکھے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com