جعلی اکاﺅنٹس کیس ؛ نیب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ملزم شاہد محمود سے پلی بارگین کے تحت 1 کروڑ 71 لاکھ روپے کی رقم حاصل کی جسے قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔نیب کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ملزم شاہد محمود نے نیب کو پلی بارگین کے لیے درخواست دی تھی،درخواست کو چیئرمین نیب جاوید اقبال اور اس کے بعد احتساب عدالت کی منظوری سے قبول کیا گیا اور ریکوری کی گئی۔خیال رہے کہ ملزم شاہد محمود جعلی بینک اکاونٹ کیس میں گرفتار خرم رسول کے سگے بھائی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں پر جعلی کمپنیاں بنا کر عوام کو دھوکہ دینے اور لوٹنے کا الزام ہے۔ملزم خرم رسول مبینہ طور پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا کوارڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ دونوں بھائیوں پر جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com