تیرے قرب کی خوشبو

falak naz

شاندار اور جاندار تخلیق کار فاطمہ شیروانی کی کتاب
تیرے قرب کی خوشبو
فلک زاہد
آپی فاطمہ شیروانی کی بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں سے مجھے اس وقت شناسائی ہوئی جب حال ہی میں انکی پہلی کتاب ”تیرے قرب کی خوشبو” انہوں نے مجھے بطور تحفہ دی. یہ معلوم ہونے پر مجھے خوش گوار حیرت ہوئی کہ آپی ایک کہانی کار بھی ہیں. بعدازاں معلوم ہوا انہوں نے شروعات ہی یہیں سے کی تھی.انکی اس کتاب میں موجود چھ مختلف کہانیاں انکے لکھنے کے ابتدائی دنوں کی ہیں. جب وہ ڈائجسٹ میں لکھا کرتی تھیں یہ تمام کہانیاں ڈائجسٹ میں مقبولیت کے گراف کو چھو چکی ہیں اب انکو کتابی شکل میں ڈھالا گیا ہے.
آپی نے جب مجھے کتاب دی مجھے لگا تھا میں یہ رومانوں کہانیاں بہت مشکل سے پڑھ پاؤں گی کیونکہ مجھے رومانوی کہانیاں کبھی بھی پسند نہیں رہی میرا مزاج ڈراؤنی کہانیاں پڑھنے والا ہے.مگر گلابی رنگ کی یہ کتاب اور اسکے ٹائٹل پر موجود دو محبت کے پیاسے جوڑے ساتھ ہی اسکے کاغذوں سے اٹھتی ہوئی دلفریب مہک مجھے کتاب سے زیادہ دن دور نہ رکھ سکی. میں نے تین دن کے اندر مکمل کتاب پڑھ ڈالی.
کتاب تو ختم ہو گئی مگر مجھے ایک جہان حیرت میں مبتلا کر گئی. میں یقین نہیں کر پا رہی تھی کہ آپی اس قدر شاندار اور جاندار تخلیق کار ہیں.انکے قلم کی روانی اور بہترین کہانیوں نے ہی مجھے اتنی جلدی کتاب ختم کرنے پر مجور کیا. کتاب کے اختتام کے بعد میں نے آپی کو بارہا کہا کہ آپ بہت بہترین لکھتی ہیں، اس بات پر وہ بس مسکرا دیتیں.
رومانوی ادب نا میرا موضوع ہے نا میں نے کبھی اس میں زیادہ دلچسپی لی ہے. میرا عام تاثر اس کے متعلق کوئی بہت زیادہ بہتر بھی نہیں تھا. مگر آپی کی کہانیوں نے میری رائے اور سوچ کو یکسر بدل ڈالا.اتنی بہترین رائٹر اب تک میری نظروں سے اوجھل تھی.اسکے ظہور پذیر ہونے پر میں بہت خوش ہوں.
کہا جاتا ہے کہ مصنف کی تحریریں اسکی سوچ کی عکاس ہوا کرتی ہیں. مگر بعض رائٹر میں نے ایسے بھی دیکھے ہیں جنکی شخصیت انکی تحریروں سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں وہ لکھتے کچھ ہیں ہوتے کچھ ہیں.مگر آپی کے بارے میں مجھے یہ کہتے ہوے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ان کے ظاہر و باطن بھر ایک جیسا ہے اور جس نفیس شخصیت کی مالک وہ خود ہیں انکی تحریروں میں ہمیں وہی نفاست دیکھنے جا بجا پڑھنے کو ملتی ہے. ان کی کہانیاں ان کے کردار ان کے الفاظ حساس دل سے نکلے ہوں معلوم ہوتے ہیں.انکے کہانیوں کے منفی کردار بھی الفاظ کا انتخاب گویا سوچ سمجھ کر کرتے ہیں ان میں سخت الفاظ کا استعمال ہرگز نہیں ہے. برے سے برے حالات میں بھی آپی اپنے کرداروں کو نہایت نرمی سے مشکل سے نکال لاتی ہیں اور یہ خوبی صرف میں نے انکے قلم میں دیکھی ہے جو بلاشبہ بہت بڑی صلاحیت ہے.
کہانیوں کے موضوع رومانوی ہیں.مگر روٹین کے ناولز سے ہٹ کر ان کے تمام کردار خاص طور پر صنف نازک بلکل ہی اکاگ رنگ میں پڑھنے والے کے سامنے آتے ہیں. ان کی کہانیوں میں صنف نازک کو ہمیشہ کی طرح صرف مظلوم نہیں دکھایا گیا. بلکہ عورتوں کے ان سفاک پہلوؤں سے بھی نہایت خوبصورتی سے پردے اٹھاے ہیں.جن پر خواتین مصنفین قلم اٹھانے سے کتراتی ہیں. وہ کردار کو اس طرح واضح کر کے پڑھنے والوں کے روبرو پیش کرتی ہیں کہ انسان کو عورت ذات سے نفرت محسوس ہونے لگتی ہے. اس وقت قاری کی ساری ہمدردیاں مرد ذات سے وابستہ ہوجاتی ہیں. مگر دوسرے ہی پل ان کی کہانیوں میں مرد ذات کی بھی شکی طبیعت اور بدمزاجی کو کمال مہارت سے بیان کیا ہے. جس سے پڑھنے والا سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کس نہج پر پہنچ چکا ہے.
ہر تحریر اپنے اندر بہت حساسیت اور گہرائی سموے ہوے ہے.کہیں ہمیں عورت ہی اپنے جیسی دوسری عورت پر ظلم کرتی دکھائی دیتی یے تو کہیں ایک بھائی ہی اپنے بھائی سے حسد کا شکار نظر آتا ہے نیز یہ کہ ہر کہانی میں معاشرے اور اس میں بسنے والے نہایت قریبی رشتوں کے گھناؤنے چہرے دکھاے گے ہیں یہ کہانیاں صرف رومانوی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی سنگدلی بے حسی اور ذیادیتیوں کی داستاں پر مبنی ہیں اور ان کہانیوں کو آپی ایک دائرے میں رہ کر بیان نہیں کرتیں بلکہ مذہب جیسے حساس موغوع پر بھی طبع آزمائی کرتی ہیں اور نشہ کی لعنت پر بھی روشنی ڈالتی نظر آتی ہیں انکے پس منظر میں ہمیں کشمیر کے پیر چناسی کا حسن دکھائی دیتا ہے تو کبھی پاکستان سے باہر نیویارک, پیرس اور سڈنی جیسے شہروں کی بھی رنگینیاں پڑھنے کو ملتی ہیں…میں نہیں جانتی میں اپنے قلم سے اس شاندار کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار صحیح سے بیان کر پائی ہوں کہ نہیں جو اردو ادب خاص کر رومانوی کہانیوں کے شوقین خواتین و حضرات کیلے شاندار اضافہ ہے.میں آخر میں بس اتنا کہوں گی کہ مجھ جیسی رومانوی کہانیاں نہ پڑھنے والی لڑکی پر بھی آپی اگر اپنے قلم سے گہرا اثر چھوڑ سکتی ہیں تو یقیناً آپ بھی اس کتاب کو پڑھ کر اسکے جادو کے سحر میں کھو جائیں گے اور آپکا تجربہ بھی میری طرح بہت شاندار رہے گا اللہ کرے زور قلم اور زیادہ.
میں امید کرتی ہوں جلد ہمیں آپی کے قلم سے مکمل ناول پڑھنے کی سعادت حاصل ہوگی…اللہ پاک میری آپی کو مزید کامیابیوں و کامرانی سے نوازے آمین…!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com