تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے آن لائن ای روزگار حاصل کرنے کا سنہری موقع

پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے آن لائن ای روزگار حاصل کرنے کا سنہری موقع۔ حکومتِ پنجاب نے پنجاب بھر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے گھر بیٹھ کر آن لائن روزگار حاصل کرنے کے لئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس مقصد کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی، اینڈ ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاندار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
https://pktimes.tv/?p=4325

اس پروگارم کے تحت ایسے نوجوان جن کی تعلیم کم ازم کم 16 سال ہے۔ پاکستان کا قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل رکھتے ہیں۔ اور بے روزگار ہیں وہ اس ٹریننگ پروگارم میں شرکت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹریننگ پروگارم 3 ماہ کے دورانیہ پر مشتمل ہو گا۔ اس میں خواتین کی بھی بھرپور شرکت ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ آن لائن جابز کے ماہر ٹرینر نوجوانوں کو تریبیت کریں گے اور انہیں اس قابل بنائیں گے کہ وہ گھر بیٹھے صرف اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ذریعے باعزت روزگار کما سکیں۔

Pujnab Govt. Erozgar Training Program

نوجوان اس پروگرام میں شرکت کے لئے

www.erozgar.pitb.gov.pk/apply

پر جا کر آن لائن اپلائی کریں۔مزید معلومات کے لئے 0800-09897 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

One comment

  1. یہ منصوبہ شہباز شریف نے شروع کیا تھا ۔ ان نااہلوں کی کیا اوقات کہ کوئی نیا منصوبہ شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com