بھارت کا کشمیر کے حوالے سے بھیانک ارادہ سامنے آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی حکومت کا بھیانک منصوبہ سامنے آنے لگا، نیو یارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرا وتی نے ہندوؤں کو کشمیر میں بسانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان صدائیں دے رہا ہے کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت وادی میں قبضہ جمانے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہا ہے، اسی کی تصدیق اب ایک نیو یارک میں بھارتی قونصل جنرل کے بیان سے سامنے آئی ہے۔ نیو یارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکراوتی نے کشمیری ہندوؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ماڈل پر عمل کرتے ہوئے ہندوؤں کو کشمیر میں بسایاجائے گا،کشمیری ثقافت ہندو ثقافت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 100 سے زائد دن سے مقبوضہ کشمیر کو محصور کر رکھا ہے اور طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com