اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد نہیں،پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے:عثمان بزدار

لاہور6جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سارا زوراین آر او کیلئے لگارہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او کبھی نہیں ملے گا۔اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد نہیں۔پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔ پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام بے مقصد احتجاج سے لاتعلقی کرچکے ہیں اورپاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com