اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے:عثمان بزدار

   لاہور30 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ   اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے-مایوسی کا شکار پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔ اپوزیشن کا طرز عمل مکمل طورپر غیر جمہوری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں۔موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے۔اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں۔عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ استعفوں او رلانگ مارچ کا ڈرامہ تماشا بن چکا ہے -بدقسمتی سے اپوزیشن نے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com