اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے:عثمان بزدار

لاہور9جنوری:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔ اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے۔استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے جمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانو ں میں جھانکیں۔مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملاً اقدامات کئے۔وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔اڑھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے۔ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com