آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد کپتانی کے ساتھ ٹیم سے بھی فارغ ہوگئے۔ محمد رضوان وکٹ کیپر ہوں گے۔
ٹی 20 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عامر، محمد رضوان، آصف علی، خوشدل شاہ، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیسٹ ٹیم سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com