آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کابینہ کا متفقہ فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹو کے پاس ہے۔
اسلام آباد سے اہم خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اہم ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں قانونی ٹیم انھیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق بریفنگ دے گی۔ اجلاس اس وقت وزیراعظم آفس میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل کابینہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ فوج کے ساتھ ہوگی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے۔ بریفنگ کے بعد دوبارہ نئی سمری جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ کابینہ کو وزیر قانون سمیت دیگر قانونی ماہرین بریفنگ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com