آرمی چیف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں متعین آسٹریلوی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com