امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سب کو مات دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رواں سال 28 ارب 63 کروڑ روپے کما کر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ قرار پائی ہیں۔
امریکی جریدے فوربز نے سال 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری کی جس میں ٹیلر سوئفٹ کو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں بھی فوربز نے انہیں سال کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکارہ قرار دیا تھا۔ فہرست میں دوسرا نمبر امریکی گلوکار کائنے ویسٹ کا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر برطانوی گلوکار ایڈ شیران ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com