امریکا میں جرائم کی روک تھام کیلئے روبوٹک کتا

لاہور(ویب ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے ادارو ں میں متعدد نسلوں کے طاقتور کتوں کو تفتیشی عمل اور جرائم سے لڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے روبوٹک کتا متعارف کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق :یہ روبوٹک کتا موبائل ریموٹ آبزرویشن ڈیوائس کی حیثیت سے کام کرے گا۔امریکا کی میساچوسٹس اسٹیٹ پولیس نے حال ہی میں خفیہ طور پر ’بوسٹن ڈائنامکس ‘ کا تجربہ کیا ہے جسے جرائم کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کرنے کی جانچ کی جارہی ہے۔معاہدے کی تفصیلات کے مطابق یہ روبوٹ مسلح نہیں ہے تاہم یہ کارآمد مقاصد میں استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں مشتبہ افراد کو چھپی ہوئی جگہ سے ڈھونڈنا، مشکوک اشیاء کی تحقیقات کرنا اور جرائم کے مناظر کی چھان بین کرناہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com