اداکارہ سوہائے علی کی ہالی ووڈ میں انٹری

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فلم ’’دی ونڈو‘‘سے ہالی وڈ میں قدم رکھ دیا، مذکورہ فلم میں اداکارہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی ایک 15سالہ لڑکی مینا کے گرد گھومتی ہے، فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔ سوہائے علی ابڑو کا کہناہے کہ وہ اس فلم کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کیساتھ پرفارم کر رہی ہیں۔سوہائے علی ابڑو پاکستان کی منجھی ہوئی اداکار اور ماڈل ہیں جنہوں نے سات پردوں میں، تنہائی، کھویا کھویا چاند، رشتے کچھ ادھورے سے، پیارے افضل جیسے مقبول ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ بڑے پردے پر جوانی پھر نہیں آنی، رانگ نمبر اور موٹرسائکل گرل جیسی فلمیں ان کے پے رول پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com