اداکارہ ایما سٹون نے منگنی کرلی

لاہور(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما سٹون اور رائٹر ڈیو میگرے کی منگنی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی۔
ایما سٹون اور ڈیو میگرے کو کئی تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا البتہ انہوں نے تمام باتوں کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب رائٹر ڈیو میگرے نے اس راز کو خود ہی افشاں کر دیا۔


ڈیو میگرے نے سوشل میڈیا پر ایما کیساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی جس میں وہ سب کو اپنے ہاتھ کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ منگنی کا باقاعدہ اعلان ہونے پر مداحوں اور دوستوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com