آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع

لاہور(ویب ڈیسک) کینگروز کے دیس ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے قومی شاہینوں نے ایڈیلیڈ میں ٹریننگ شروع کر دی، بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ قومی اوپنر امام الحق کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ڈے نائٹ ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : ایڈیلیڈ میں قومی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور پر فزیکل فٹنس پر توجہ دی۔ کھلاڑیوں نے فٹبال کھیل کر تیاریوں کو تیز کر دیا، قومی اوپنر امام الحق نے پریس میں کہا کہ تمام کھلاڑی 29 نومبر سے شیڈول یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com